پاکستان میں گوگل کا پہلا دفتر، طلبہ کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

پاکستان میں گوگل آفس کا افتتاح /فائل فوٹو
پاکستان میں گوگل آفس کا افتتاح /فائل فوٹو
Updated | Published August, 19 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) گوگل نے پاکستان میں اپنا پہلا مقامی دفتر قائم کرنے کے ساتھ طلبہ کیلئے بھی بڑی سہولت کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ملک بھر کے طلبہ کو گوگل جیمنائی کی ایک سالہ سبسکرپشن مفت فراہم کی جائے گی

گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی پاکستان طلبہ کے لیے یہ سورت متعارف کرا رہی ہے، ان کے مطابق اس کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کا مرکز بنانے کا ہدف گوگل کے مقاصد سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے اہل افراد کیلئے بڑی خوشخبری

 

ولسن وائٹ کے مطابق گزشتہ 10 برس کے دوران گوگل نے پاکستان میں مقامی کاروباروں اور گھرانوں کے لیے 3.9 ٹریلین روپے سے زائد کی معاشی سرگرمی میں کردار ادا کیا جبکہ گوگل کے ایکو سسٹم نے 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ملازمتوں کو سہارا دیا۔

گوگل کے نائب صدر نے پاکستان میں کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو صرف ابتدا ہے۔

تقریب کے بعد وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ خواجہ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گوگل کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں