سام سنگ کے تین نئے فولڈ ایبل فونز متعارف، حیران کن فیچرز اور قیمت جانیے

Samsung Foldable Phones 2026
فائل فوٹو
Updated | Published July, 23 2026 |
لندن:(ویب ڈیسک) عالمی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنی نئی فولڈ ایبل اسمارٹ فون سیریز باضابطہ طور پر متعارف کرا دی، جس میں گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا، گلیکسی زیڈ فولڈ 8 اور گلیکسی زیڈ فلپ 8 شامل ہیں۔

لندن میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران کمپنی نے تینوں ڈیوائسز کی رونمائی کرتے ہوئے انہیں فولڈ ایبل ٹیکنالوجی کے اگلے مرحلے کی نمائندگی قرار دیا۔

واضح رہے کہ سام سنگ نے اپنی نئی سیریز ایسے وقت میں متعارف کرائی ہے جب ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل آئی فون پیش کیے جانے کی قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں، کمپنی نے جدید خصوصیات، مصنوعی ذہانت اور بہتر ڈیزائن کے ذریعے فولڈ ایبل مارکیٹ میں اپنی برتری برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔

گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا کو اس سیریز کا نمایاں ماڈل قرار دیا گیا ہے، اس فون میں جدید اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ جنریشن 5 پروسیسر، طاقتور تین کیمروں پر مشتمل نظام، بڑی بیٹری، مصنوعی ذہانت پر مبنی متعدد جدید سہولیات، مضبوط باڈی اور پہلے سے زیادہ پائیدار ڈیزائن دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فون بیک وقت کئی کام انجام دینے اور پیشہ ور صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گلیکسی زیڈ فولڈ 8 میں پہلی بار نسبتاً چوڑی چار بہ تین اسکرین متعارف کرائی گئی ہے، جس سے ویڈیوز دیکھنے، انٹرنیٹ براؤزنگ، گیمنگ اور دستاویزات پر کام کرنے کا تجربہ مزید بہتر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس ڈیوائس میں بھی اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ جنریشن 5 پروسیسر، ہلکا وزن، بہتر اسکرین ٹو باڈی تناسب اور جدید دوہرا کیمرا سسٹم شامل کیا گیا ہے۔

گلیکسی زیڈ فلپ 8 میں سام سنگ نے اپنے مقبول فولڈنگ ڈیزائن کو برقرار رکھتے ہوئے مزید مضبوط قبضہ (ہنج)، بڑی اور بہتر بیرونی اسکرین، تیز رفتار پروسیسر اور زیادہ پائیدار شیشے سمیت اعلیٰ معیار کے دیگر مواد استعمال کیے ہیں تاکہ صارفین کو پہلے سے بہتر اور دیرپا تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:7 جولائی کو گوگل پر پوری دنیا کیا سرچ کر رہی تھی؟ جانیے

 گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا کی قیمت 2 ہزار 99 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 100 ڈالر زیادہ ہے۔ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 کی قیمت ایک ہزار 899 امریکی ڈالر جبکہ گلیکسی زیڈ فلپ 8 کی قیمت ایک ہزار 199 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے، جو اپنے پیشرو ماڈل کے مقابلے میں بھی 100 ڈالر زیادہ ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں