سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے نادرا کی موبائل سروس کا اعلان
رجسٹریشن ٹیم، پاکستان ایمبیسی کے تعاون سے سعودی شہر الظہران کا دورہ کرے گی/ فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published July, 23 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے موبائل رجسٹریشن سروس کا شیڈول جاری کر دیا ہے تاکہ شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات آسانی سے پہنچائی جا سکیں۔
نادرا کے مطابق رجسٹریشن ٹیم، پاکستان ایمبیسی کے تعاون سے سعودی شہر الظہران کا دورہ کرے گی جہاں تمیمی نیو کیمپ، ظہران ایسٹرن پروونس میں خصوصی کیمپ قائم کیا جائے گا۔
اس کیمپ میں پاکستانی شہری نئی شناختی دستاویزات کے اجرا، تجدید، ترمیم اور دیگر متعلقہ خدمات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے جس کیلئے انہیں دور دراز دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
اعلامیے کے مطابق کیمپ 24 اور 25 جولائی 2026 کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک (مقامی وقت کے مطابق) کھلا رہے گا جہاں نادرا کی ٹیم موقع پر درخواستیں وصول کر کے ضروری کاروائی مکمل کرے گی۔
نادرا نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے مقررہ تاریخ اور وقت پر کیمپ سے رجوع کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ وہ شناختی دستاویزات سے متعلق اپنی ضروریات بروقت پوری کر سکیں۔