پاکستانیوں کیلئے چیٹ جی پی ٹی سے 50 ہزار ڈالر جیتنے کا موقع

OpenAI Bio Bounty Program
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published July, 12 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے سے وابستہ پاکستانی ماہرین اور محققین کیلئے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی OpenAI نے اپنے خصوصی بائیو باؤنٹی پروگرام کیلئے اہل ممالک کی فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کر لیا ہے، جس کے بعد پاکستانی ماہرین بھی اس بین الاقوامی پروگرام میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

اس پروگرام کے تحت منتخب محققین جدید مصنوعی ذہانت کے ماڈلز میں حیاتیاتی سیکیورٹی  سے متعلق ممکنہ کمزوریوں اور خطرات کی نشاندہی کریں گے۔ پروگرام میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ماہرین کو 50 ہزار امریکی ڈالر تک کا انعام دیا جائے گا۔

اوپن اے آئی کے مطابق بائیو باؤنٹی پروگرام عام صارفین کیلئے نہیں بلکہ ایسے افراد کیلئے تیار کیا گیا ہے جو مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، ریڈ ٹیمنگ   اور حیاتیاتی تحفظ جیسے شعبوں میں تجربہ رکھتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد اے آئی سسٹمز کو ممکنہ غلط استعمال سے مزید محفوظ بنانا اور حفاظتی نظام کو مضبوط کرنا ہے۔

پروگرام میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی ماہرین کو سب سے پہلے ایک مختصر درخواست فارم مکمل کرنا ہوگا، جس میں ذاتی معلومات، ملک، تعلیمی یا پیشہ ورانہ وابستگی اور متعلقہ تجربے کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ درخواست گزار کیلئے فعال چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹ ہونا بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ فائنل کی گھاس بھی فروخت کا فیصلہ، قیمت کیا ہوگی؟

اوپن اے آئی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد منتخب امیدواروں کو خصوصی پلیٹ فارم تک رسائی فراہم کرے گا، جہاں کام شروع کرنے سے پہلے انہیں رازداری کے معاہدے  پر دستخط کرنا ہوں گے۔ اس کے بعد شرکاء مخصوص ہدایات کے مطابق اے آئی ماڈلز کی جانچ کریں گے اور ممکنہ حفاظتی خامیوں کی رپورٹ پیش کریں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.72 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.92 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.04 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718 ▲ 3,963
Gold 22K Per Tola 393,908 ▲ 3,632
Gold 21K Per Tola 376,003 ▲ 3,467
Gold 18K Per Tola 322,289 ▲ 2,972
Silver Per Tola 6,244 ▲ 143
Platinum Per oz (USD) 1,633 ▲ 36.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71 ▲ 13.18
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں