گوگل میپس میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ کردی گئی
Google Maps AI update
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) گوگل میپس میں حالیہ برسوں کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کر دی گئی، جس میں نئی اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس آسک میپس بٹن متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ فیچر صارفین کو جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے براہِ راست بات چیت کرتے ہوئے رہنمائی حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

گوگل کے مطابق اب صارفین میپس پر ٹائپ کرنے کی بجائے سوالات پوچھ سکتے ہیں اور چیٹ بوٹ کی طرح جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر ڈرائیونگ یا پیدل چلنے کے دوران راستوں کی مکمل رہنمائی فراہم کرے گا اور بتائے گا کہ کس راستے کا انتخاب سب سے بہتر ہے۔

صارفین جب آسک میپس بٹن پر کلک کریں گے تو انہیں ایک چیٹ بوٹ جیسا تجربہ حاصل ہوگا اور وہ کسی بھی جگہ یا مقام کے بارے میں تفصیلی سوالات پوچھ سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر کوئی صارف پوچھے کہ فون بیٹری ختم ہونے والی ہے اور اسے کہاں چارج کیا جا سکتا ہے، تو گوگل میپس کسی قریبی لائبریری یا کیفے کا نام فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ جیمنائی چیٹ بوٹ ٹیکسٹ اور آڈیو جوابات بھی فراہم کرے گا، اور روزمرہ کے سفری راستوں یا مخصوص مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان

آسک میپس صارفین کی ماضی کی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر سفارشات بھی فراہم کرے گا اور دنیا یا مطلوبہ مقام کے بارے میں تازہ ترین تفصیلات فراہم کرے گا۔ صارفین ریویوز دیکھ کر بہتر فیصلہ کر سکیں گے اور اپنی سفری منصوبہ بندی آسانی سے کر سکیں گے۔

گوگل کے مطابق یہ فیچر فی الحال امریکہ اور بھارت میں موبائل صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ دیگر ممالک میں آنے والے مہینوں میں اسے دستیاب کرایا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں