محفوظ سفر، آن لائن ٹیکسی منگوانے والوں کے لیے اچھی خبر
taxi verification
فائیل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہریوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے پولیس نے ایک آن لائن ٹیکسی ویری فکیشن ایپ لانچ کی ہے، جس کے ذریعے مسافر سفر شروع کرنے سے پہلے ٹیکسی کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

اس ایپ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ شہری صرف ایسی ٹیکسیوں میں سفر کریں جو اسلام آباد میں رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ ہوں۔ ڈیجیٹل ویری فکیشن کے اس قدم کے ذریعے پولیس جعلی یا غیر رجسٹرڈ گاڑیوں سے جُڑے جرائم کے خطرات کو کم کرنا چاہتی ہے۔

اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے شہری اسلام آباد پولیس کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کرٹیکسی ویری فکیشن ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کِیا کی SUV سٹونک ایکس ایک بار پھر مارکیٹ میں آگئی

ایپ انسٹال کرنے کے بعد، صارفین سفر شروع کرنے یا بکنگ سے پہلے ٹیکسی پر لگے کیو آر کوڈ (QR Code) کو اسکین کر سکتے ہیں۔ ایپ فوری طور پر یہ تصدیق کر دے گی کہ آیا یہ گاڑی اسلام آباد پولیس کے ساتھ رجسٹرڈ ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ یہ نظام خاص طور پر ان دنوں میں مفید ہے جب آن لائن بکنگ اور رائیڈ ہیلنگ سروسز کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ اس سے ٹیکسی ڈرائیورز پر ذمہ داری بڑھے گی اور مسافروں کو ذہنی سکون حاصل ہوگا۔