بگ بیش کی نجکاری، کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین مستعفیٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 28 2026 |
سڈنی(ویب ڈیسک): کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین اور نیو ساؤتھ ویلز کے سابق پریمیئر مائیک بیئرڈ نے بگ بیش لیگ میں نجی سرمایہ کاری کے معاملے پر ریاستی حمایت سے محرومی کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مائیک بیئرڈ فری 2023 سے کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین تھے وہ بورڈ میں نیو ساؤتھ ویلز کے نمائندے کے طور پر شامل تھے تاہم ریاست نے انہیں آئندہ حمایت نہ کرنے سے آگاہ کر دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق دیگر ریاستیں انہیں آزاد نشست پر منتقل کرنے کی حمایت کر رہے تھے جس کے ذریعے وہ چیئرمین کے عہدے پر برقرار رہ سکتے تھے تاہم مائیک بیئرڈ متفقہ حمایت کے بغیر ذمہ داری جاری نہیں رکھنا چاہتے تھے۔

اپنے بیان میں مائیک بیئرڈ نے کہا کہ کافی غور و فکر کے بعد انہوں نے چیئرمین اور ڈائریکٹر کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ سابق آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ بون عبوری چیئرمین کی زمہ داریاں سنبھالیں گے اور آئندہ چند ہفتوں میں ذمہ داریوں کی منتقلی مکمل کی جائے گی۔

بگ بیش کی نجکاری پر ریاستوں میں اختلاف

کرکٹ آسٹریلیا کے بورڈ نے رواں ماہ بگ بیش لیگ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ منصوبے کے تحت ہر ریاست کو اپنے کلب کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ میلبورن رینیگیڈز کو فروخت کیے جانے والا پہلا کلب قرار دیا گیا ہے۔

مائیک بیئرڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نوڈ گرین برگ نجی سرمایہ کاری کے منصوبے کی قیادت کر رہے تھے تاہم نیو ساؤتھ ویلز طویل عرصے سے اس کی مخالفت کرتا آیا ہے، ریاست کا موقف ہے کہ اضافی آمدنی کے لیے نجی سرمایہ کاری کے بجائے دوسرے ذرائع اختیار کیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: لکی مروت میں فائرنگ، 3 مقامی کرکٹر شہید

مائیک بیئرڈ نے اپنے بیان میں کرکٹ آسٹریلیا بورڈ اور کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز میں خدمات انجام دینے پر فخر کا اظہار کیا، انہوں نے آسٹریلوی کھلاڑیوں اور کپتانوں پیٹ کمنز، مچل مارش، ایلیس ہیلی اور سوفی مولینکس کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ان کے مستعفیٰ ہونے کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے وابستہ ان کی ذمہ داریاں بھی ختم ہو جائیں گی۔

ڈیوڈ بون 2025 میں کرکٹ آسٹریلیا کے بورڈ کا حصہ بنے تھے۔ وہ آسٹریلیا کی جانب سے 107 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور آئی سی سی میچ ریفری کے علاؤہ 2000 سے 2011 تک آسٹریلوی سلیکشن پینل کے رکن بھی رہے
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.46 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.83 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 ▲ 1,752
Gold 22K Per Tola 407,988 ▲ 1,606
Gold 21K Per Tola 389,443 ▲ 1,533
Gold 18K Per Tola 333,808 ▲ 1,314
Silver Per Tola 6,678 ▲ 61
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 22.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں