ایک ہی دن میں چھ سنچریاں، ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم
گزشتہ روز کھیلے گئے تین ون ڈے مقابلوں میں بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنز کے انبار لگا دیے۔ ایک ہی دن میں چھ سنچریاں بننے کا یہ منفرد کارنامہ ون ڈے کرکٹ کے ریکارڈ بک میں درج ہوگیا۔
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سب سے زیادہ تین سنچریاں اسکور ہوئیں، ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز نے 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ بھارت کی جانب سے کپتان شبمان گل نے 110 رنز بنائے۔ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 139 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: لکی مروت میں فائرنگ، 3 مقامی کرکٹر شہید
جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے مقابلے میں بھی دو سنچریاں اسکور ہوئیں، جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے 103 رنز جبکہ ڈیوڈ ملر نے 142 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
دوسری جانب انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ میں انگلش اوپنر ٹام بینٹن نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔
یوں ایک ہی دن میں چھ سنچریوں نے ون ڈے کرکٹ میں ایک نیا سنگِ میل قائم کردیا۔