میسی کا ریٹائرمنٹ کے بعد بڑا یوٹرن

Lionel Messi Retirement U-Turn
فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published September, 16 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے چند ہفتے بعد ایک بار پھر قومی ٹیم کی جرسی پہننے کا فیصلہ کرلیا۔

ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ لیونل میسی 6 اکتوبر کو بیونس آئرس میں بینن کیخلاف میچ میں ارجنٹائن کی نمائندگی کریں گے، یہ مقابلہ قومی ٹیم کے ساتھ میسی کا الوداعی میچ قرار دیا جارہا ہے۔

ذہن نشین رہے کہ میسی نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹائن کو اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم اب ارجنٹائن کے کوچ لیونل اسکالونی نے بینن کیخلاف میچ کیلئے ابتدائی 26 رکنی اسکواڈ میں میسی کو بھی شامل کرلیا ہے۔

ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق میسی کو قومی ٹیم کی جانب سے شاندار اور یادگار انداز میں الوداع کہا جائے گا۔ اس موقع پر 2022 کا فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی ٹیم کے ارکان کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے میسی کے بین الاقوامی کیریئر کے اختتام پر ایک خصوصی تقریب منعقد کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے، جس میں ان کی قومی ٹیم کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کی 7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپیسی

میسی نے ارجنٹائن کے ساتھ 2022 کا فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے علاوہ متعدد اہم کامیابیاں حاصل کیں اور قومی ٹیم کیلئے طویل عرصے تک نمایاں کردار ادا کیا۔

اب بینن کیخلاف ہونے والا میچ شائقین کیلئے خصوصی اہمیت اختیار کرگیا ہے، جہاں میسی ایک مرتبہ پھر ارجنٹائن کی جرسی میں میدان میں نظر آئیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.28 ▲ 0.21
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.95 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.66 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 518
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 475
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 453
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 388
Silver Per Tola 6,665 ▼ 38
Platinum Per oz (USD) 1,793 ▼ 5.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 384.34 ▲ 4.10
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں