پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی رینکنگ میں تنزلی

Pakistan Test Ranking
فائل فوٹو
Updated | Published September, 13 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے ٹیسٹ فارمیٹ میں مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہیں، انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد گرین کیپس کی رینکنگ میں مزید تنزلی ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ نیچے چلی گئی جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی آخری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانا مزید مشکل ہوگیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی موجودہ صورتحال کے مطابق آسٹریلیا پہلے جبکہ جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔

بنگلادیش کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ سری لنکا ساتویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ایک درجے ترقی کرتے ہوئے آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف دیا تھا، جو انگلش ٹیم نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:برمنگھم ٹیسٹ، پاکستانی بلے باز رضا اللہ کی شاندار بلے باری،انگلینڈ کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف

انگلینڈ نے اس کامیابی کے ساتھ پاکستان کو پہلی مرتبہ اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا، جس کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات مزید بڑھ گئے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں