عاقب جاوید کی بیٹی نے برطانیہ میں شادی کرلی، تصاویر وائرل

قومی ہیڈکوچ عاقت جاوید کی صاحبزادی
عاقب جاوید کی اہلیہ، شاعرہ اور مصنفہ فرزانہ عاقب نے اپنی بیٹی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 12 2026 |
لندن (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ عاقب کی برطانیہ میں شادی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عاقب جاوید کی اہلیہ، شاعرہ اور مصنفہ فرزانہ عاقب نے اپنی بیٹی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں عقبہ عاقب کو سفید بغیر آستین کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دولہا رسمی سوٹ میں ملبوس نظر آیا۔

فرزانہ عاقب نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی کی شادی 9 اگست کو برطانیہ میں ہوئی۔ انہوں نے دونوں خاندانوں کے لیے خوشگوار اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعا بھی کی۔
عقبہ عاقب کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے تقریباً تین سے چار سال قبل یونیورسٹی آف سسیکس سے میڈیا اور انٹرنیشنل جرنلزم میں گریجویشن مکمل کی تھی۔

عاقب جاوید کی اہلیہ فرزانہ عاقب انگریزی شاعری اور ادبی خدمات کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ ان کے فیس بک پیج کے مطابق وہ انگریزی شاعری کی 70 سے زائد کتابیں تصنیف کرچکی ہیں اور متعدد بین الاقوامی ادبی ایوارڈز بھی حاصل کرچکی ہیں۔

دوسری جانب عاقب جاوید پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ہیں اور اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.78 ▲ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.62 ▲ 0.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.22 ▲ 0.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 738
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 676
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 646
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 553
Silver Per Tola 6,644 ▲ 34
Platinum Per oz (USD) 1,751 ▲ 4.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92 ▼ 1.70
Diesel HSD Per Litre 247.34 ▼ 0.08
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68 ▼ 0.27
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں