میسی کے والد کے انتقال کی جھوٹی خبر پر اینکر مستعفی

Lionel Messi Father News
فائل فوٹو
Updated | Published June, 20 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) فٹ بال کی دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے لیونل میسی کے والد کے انتقال کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر ارجنٹینا کی معروف ٹی وی میزبان فلورینسیا پینا کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے میسی کے خاندان سے معافی مانگتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 51 سالہ ٹی وی ہوسٹ فلورینسیا پینا نے ایک لائیو پروگرام کے دوران اچانک اعلان کیا کہ لیونل میسی کے والد جارج میسی انتقال کر گئے ہیں۔

لائیو نشریات کے فوراً بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اور پورے ارجنٹینا میں تشویش اور غم کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد فلورینسیا پینا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر کی مکمل تصدیق نہیں ہو سکی ہے، جس کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا۔

جب یہ خبر میسی کے خاندان تک پہنچی تو انہوں نے فوری طور پر اس کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا۔ خاندان کے مطابق جارج میسی ایک بیماری کے باعث زیر علاج ضرور ہیں، تاہم ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور انتقال کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ندا ڈار نے کرکٹ ٹیم میں واپسی کا اعلان کر دیا

اس صورتحال کے بعد فلورینسیا پینا نے سوشل میڈیا پر ایک تفصیلی معذرتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ اطلاع اپنی پروڈکشن ٹیم سے ملی تھی اور انہوں نے اس پر یقین کر لیا، جس پر وہ شدید شرمندہ ہیں۔ انہوں نے میسی کے خاندان اور ناظرین سے معافی مانگتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان بھی کر دیا۔

دوسری جانب ٹی وی چینل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ غلط خبر نشر ہونے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-20 USD to PKR 278.30
2026-06-20 EUR to PKR 319.45
2026-06-20 GBP to PKR 368.31
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-20 Silver (XAG) 1 Ounce 19,101.79
2026-06-20 Gold (XAU) 1 Ounce 1,195,571.57
2026-06-20 Platinum (XPT) 1 Ounce 485,986.18
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-20 Petrol (Super) 373.78
2026-06-20 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-20 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں