تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف

تین ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔
فوٹو بشکریہ کرکٹ ویب سائٹ
Updated | Published June, 4 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) تین ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا، آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور 42 اوورز میں ہی 157رنز بنا کو پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان جوش انگلس 65 رنز بنا کر نمایاں رہے، مارنوس لبوشیانے اور ایلکس کیری 19،19 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ دوسرا کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔

مہمان ٹیم کے ایڈم زمپا 10، اولیور پیک اور کیمرون گرین 7،7 ، میٹ رینشا 4، کوپر کونولی 3، نیتھن ایلس ایک اور میتھیو شارٹ بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔