15 سالہ ویبھو سوریاونشی نے آئی پی ایل سے کتنے پیسے کمائے؟
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 نوجوان بیٹر ویبھو سوریہ ونشی کے لیے یادگار ثابت ہوئی ہے جنہوں نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے نہ صرف ریکارڈ قائم کیے بلکہ بھاری مالی انعامات بھی حاصل کیے۔
بھارتی میڈیا میڈیا کے مطابق 15 سالہ ویبھو سوریہ ونشی نے پورے سیزن میں 776 رنز بنا کر اورنج کیپ اپنے نام کی اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی قرار پائے، اگرچہ انکی ٹیم راجھستان رائلز فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکی تاہم نوجوان بیٹر کی انفرادی کارکردگی نے انہیں سیزن کے نمایاں ترین کھلاڑیوں میں شامل کردیا ہے۔
ویبھو سوریہ ونشی کو سیزن کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے 15 لاکھ بھارتی روپے دیے گئے جبکہ اورنج کیپ جیتنے پر 10 لاکھ روپے کا انعام ملا، انہیں سپر اسٹرائیکر آف دی سیزن، سپر سکسز آف دی سیزن اور ایمرجنگ پلیئر آف دی سیزن کے اعزازات کے ساتھ مزید لاکھوں روپے کی انعامی رقوم بھی دی گئیں۔ نوجوان بیٹر نے سیزن میں 72 چھکے لگا کر ایک اور اعزاز اپنے نام کیا جبکہ بہترین کارکردگی پر انہیں ایک گاڑی بطور انعام دی گئی۔
میچ فیس کی مد میں بھی کھلاڑی نے خاطر خواہ رقم حاصل کی، 16 میچز کھیلنے پر انہیں 1 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے سے زائد میچ فیس ملی جبکہ مختلف میچ ایوارڈز کی صورت میں اضافی رقم بھی حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم نے حج کے دوران پیش آنیوالی مشکلات پر لب کشائی کردی
رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل 2026 کے اختتام تک ویبھو سوریہ ونشی کی مجموعی آمدن ڈھائی کروڑ بھارتی روپے سے تجاوز کر گئی ہے جو ان کے روشن مستقبل اور شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔