وسیم اکرم نے حج کے دوران پیش آنیوالی مشکلات پر لب کشائی کردی
رواں برس وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور ٹی وی میزبان فخر عالم کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی، اس حوالے سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہیں۔
وسیم اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فخر عالم انہیں حج اور عید کی مبارک باد دیتے ہوئے دکھائی دیے اور انہوں نے سوئنگ کے سلطان سے شوگر کے مریض ہونے کے باعث دوران حج پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے سوال کیا۔
سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے بتایا کہ میں اپنی فریز کی ہوئی انسولین ہمراہ لایا تھا جو 24 گھنٹے تک چل جاتی ہے، میرے خیال میں حج مشکل نہیں تھا، کیو نکہ آپ عبادت کے لئے آتے ہیں، کسی بھی مسلمان کے لئے زندگی میں ایک بار حج کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کی شیطان کو کنکریاں مارتے باؤلنگ سٹائل کی ویڈیو وائرل
وسیم اکرم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے تصویروں نے زیادہ تھکا دیا تھا، میں معافی چاہتا ہوں، مجھے محبت ہے۔
سوئنگ کے سلطان نے بتایا کہ منیٰ میں نماز سے فارغ ہوا تھا تو 7 لوگ تصاویر لینے کے لئے کھڑے تھے، حج کا ایک بہترین تجربہ رہا اور میں نے سب کے لئے دعا کی۔