نوجوان قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان انتقال کر گئیں
Natalia Khan cyclist death
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی قومی سطح کی سائیکلسٹ اور روئنگ کی کھلاڑی نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ کے مطابق نتالیہ خان گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور طویل عرصے سے علاج معالجے کے عمل سے گزر رہی تھیں۔ ان کی سرجری بھی کی گئی تھی، تاہم وہ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہو سکیں اور ان کی طبی حالت مسلسل بگڑتی رہی، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

واضح رہے کہ نتالیہ خان نے پاکستان کی نمائندگی مختلف قومی سطح کے مقابلوں میں کی اور وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی کے طور پر جانی جاتی تھیں، ان کی اچانک وفات نے کھیلوں کی برادری کو افسردہ کر دیا ہے۔

صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کے تمام اراکین اس خبر سے انتہائی رنجیدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میگا میراتھن اور سائیکلنگ ریس کا اعلان

 

 

 

انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

کھیلوں سے وابستہ افراد نے بھی نتالیہ خان کی وفات کو پاکستان کے کھیلوں کیلئے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں