لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز کی جانب سے دیا گیا 198 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور کی دوسری گیندپر حاصل کر لیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے اعظم خان نے 34 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی بدولت 74 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی، کپتان ڈیوڈ وارنر 50 رنز بنا کر پویلین لوٹے، سلمان علی آغا 29 جبکہ محمد وسیم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
Three triumphs in a row 📈
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 2, 2026
Karachi Kings extend their winning streak in style 👏🏻#HBLPSL11 | #NewEra | #RPvKK pic.twitter.com/jlbiBSRgG1
کنگز کے معین علی 5 رنز بنا کر ڈیرل مچل کا شکار بنے جبکہ خوشدل شاہ نے 5 اور عباس آفریدی نے 6 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔
راولپنڈیز کی جانب سے ڈیرل مچل نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا جبکہ محمد عامر اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں راولپنڈیز نے کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔
Rawalpindiz finish on 197-6 after a commanding batting effort by Daryl Mitchell and Sam Billings 💥#HBLPSL11 | #NewEra | #RPvKK pic.twitter.com/kVkbKPf3Jb
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 2, 2026
راولپنڈیز کی جانب سے ڈیرل مچل 65 اور سیم بلنگز 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان 21، کامران غلام 10 اور یاسر خان 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
پنڈیز کے کول کونچی 2 رن ہی بنا سکے جبکہ عبداللہ فضل 18 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ خوشدل شاہ نے 2 اور عباس آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔