قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے دیا گیا 226 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کر لیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 57 گیندوں پر 106 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، سٹیو سمتھ 46، شان مسعود 29 اور جوش فلپ 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ عرفات منہاس 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
The chase is on! 🔥#HBLPSL11 | #NewEra | #MSvHK pic.twitter.com/i9SuYJ8ORG
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 1, 2026
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے صائم ایوب نے 2 جبکہ مہیش تھکشانا اور حسن خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں حیدر آباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے۔
حیدرآباد کنگز مین کیجانب سے صائم ایوب اور معاذ صداقت نے شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 59 رنز کی شراکت قائم کی تاہم صائم ایوب 27 رنز کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔
📸 from the first innings at the Gaddafi Stadium.#HBLPSL11 | #NewEra | #MSvHK pic.twitter.com/98KCLvTnM2
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 1, 2026
کنگز مین کے معاذ صداقت نے 26 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، کپتان مارنوس لبوشانے 8 رنز ہی بنا سکے ، وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان 25 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ سید سعد علی نے 23 رنز کی اننگ کھیلی۔
حیدر آباد کی جانب سے شرجیل خان 51 اور عرفان خان نیازی 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ آسٹن ٹرنر، پیٹر سڈل اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔