انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
اس ایوارڈ کے لیے انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلے وین شیلوک بھی نامزد تھے، تاہم بہترین کارکردگی کی بنیاد پر یہ اعزاز صاحبزادہ فرحان کے نام رہا۔
خیال رہے کہ صاحبزادہ فرحان ایونٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر رہے، انہوں نے 6 اننگز میں 76.60 کی شاندار اوسط سے 383 رنز اسکور کیے، جس میں دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے 160.25 کے سٹرائیک ریٹ سے بلے بازی کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا ایک ٹی20 ورلڈ کپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، صاحبزادہ فرحان کا سب سے زیادہ رنز کا اعزاز
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) محسن نقوی نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے پر قومی بیٹر صاحبزادہ فرحان کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کر کٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان کا اعزاز پاکستان کرکٹ کے لئے باعث فخر ہے، یہ اعزاز صاحبزادہ فرحان کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔
محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ صاحبزادہ فرحان مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |