کل سے 30 مارچ کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے کل 24 مارچ سے 30 مارچ کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا نیا الرٹ جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) محکمہ موسمیات نے کل 24 مارچ سے 30 مارچ کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا نیا الرٹ جاری کر دیا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق 24 مارچ سے 30 مارچ کے دوران ملک بھر میں تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 24 مارچ سے بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 27 مارچ کی رات سے شدت اختیار کر سکتا ہے اور یہ سلسلہ 31 مارچ تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے اضلاع تربت، مکران کا ساحلی علاقہ گوادر، پسنی، نبیلہ و دیگر میں بارشیں متوقع ہیں، خضدار، خاران، چاقی، دالبندین، قلات، کسی کو بلو، مار کھان، نصیر آباد، کو سنہ، لورالائی، زیارت، چمن و دیگر میں بھی بادل برسیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، طوفانی بارش، دیواریں، درخت گرنے سے 19 جاں بحق

آئندہ ہفتے کے دوران خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کو بستان، ملاکنڈ، بونیر و دیگر میں بارش کا امکان ہے جبکہ بلگرام، مانسہر، ایبٹ آباد، بالا کوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کرم، صوابی، چارسدہ، میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور سرگودھا کے چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے اضلاع میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، گجرات کے چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔

اسی طرح گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، مندی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال کے چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی ہے جبکہ لاہور، اوکاڑہ، قصور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان اور کوٹ ادو کے چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ 

سحر و افطار اوقات 23 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں