کاروباری اوقات کار تبدیل، مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ
پنجاب میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی، صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں مارکیٹوں کو رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) پنجاب میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی، صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں مارکیٹوں کو رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں مارکیٹس، شاپنگ مالز اور دکانیں رات 10 بجے بند ہوں گی، کاروباری اوقات کار کی پابندی دوبارہ نافذ کر دی گئی، پابندی کا اطلاق کل 24 مارچ سے ہو گا، رمضان کے دوران جاری خصوصی ریلیف کے بعد یہ پرانا شیڈول بحال کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رمضان المبارک کے دوران کاروباری برداری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے 24 گھنٹے کاروباری سرگرمیوں کی اجازت کی درخواست کی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان میں 10 بجے دکانیں بند کرنے کے اوقات کار سے استثنیٰ دیتے ہوئے رات 10 بجے دکانیں بند کرانے کے اوقات کار ختم کر دیے تھے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر محکموں کو ہدایات دی گئی تھیں کہ صوبہ بھر میں رمضان المبارک کے دوران 24 گھنٹے کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کیلئے نئے اوقات مقرر

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے بعد سرکاری دفاتر کے لیے نئے اوقاتِ کار کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، نئے اوقات کا نفاذ عید کی تعطیلات کے فوری بعد ہو گا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام والے دفاتر میں دفتری اوقات صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے، جس میں دوپہر 1 بجے سے 1:30 بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔

ہفتے میں چھ دن کام والے دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ نماز اور کھانے کے لیے 1 بجے سے 1:30 بجے تک وقفہ دیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق تمام وفاقی وزارتوں اور ذیلی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد ان نئے اوقاتِ کار پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ 

سحر و افطار اوقات 23 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں