تفصیلات کے مطابق گروپ 2 کے اہم میچ میں آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شام 06:30 مدمقابل آئیں گی۔
انگلینڈ کی نیوزی لینڈ پر فتح پاکستان کی امیدوں کو برقرار رکھے گی، تاہم نیوزی لینڈ کی کامیابی سے پاکستان کیلئے اگر مگر کا چکر ختم اور سری لنکا کیخلاف شیڈول آخری گروپ میچ رسمی کارروائی ہوگا۔
ذہن نشین رہے کہ انگلینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر سیمی فائنل کا مضبوط امیدوار ہے۔
نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست اور پاکستان کی سری لنکا پر فتح بھی پاکستان کو براہ راست سیمی فائنل میں نہیں پہنچا سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو سیمی فائنل میں کھیلنے کیلئے سری لنکا کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟
سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو سری لنکا کیخلاف مخصوص مارجن سے لازمی فتح درکار ہوگی تاکہ اس کا نیٹ رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہتر ہوجائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹرز نے آرام کیا تھا اور آج بھرپور پریکٹس سیشن کا انعقاد ہوگا۔