وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایگریکلچر سیکٹر میں ریفارمز کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں آلو کے کاشتکاروں کے لئے 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرزکے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایگریکلچر انٹرنز کا ماہانہ وظیفہ 70 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی، اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ"روف ٹاپ ہائیڈرو پونک" پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
منصوبے کے تحت دو مرلہ چھت پر 280 سے 350 پودے لگائے جا سکیں گے۔ پولیتھین شیٹ اور مخصوص سٹرکچربنا کر گھر کی چھت پر 10سے زائد قسم کی سبزیاں اگائی جا سکیں گی، "ہائیڈروپونک" پراجیکٹ کے ذریعے سبزیوں کی 32گنا تک زائد پیداوار حاصل کی جا سکے گی۔
اجلاس میں "روف ٹاپ ہائیڈرو پونک" پراجیکٹ کے تحت ہاؤسنگ سوسائٹیز سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے لاہور میں 10 پائلٹ پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوہ سہارا کارڈ اسکیم 2026 کا باقاعدہ اعلان
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں 10ہزار ڈیزل ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن سکیم کی منظوری دے دی جبکہ 2028 تک 28 ہزار سپر سیڈرز دینے کا ہدف مقرر کر دیا۔
اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پوٹھوہار ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پنجاب میں 400منی ڈیم مکمل ہو گئے، تھل ایریا کی7 ملین ایکڑ اراضی کو"ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر ان تھل" ایریا کے تحت قابل کاشت بنایا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور کی بھی منظوری دے دی۔
گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور میں ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 15لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی، وزیراعلیٰ نے کم ہارس پاور ٹریکٹر پر سبسڈی 5لاکھ سے 7 لاکھ روپے تک کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر پنجاب میں پہلی مرتبہ "آن فارم رین ہارویسٹنگ" کے لئے گراؤنڈ ری چارج ویل بنانے کا پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، گراؤنڈ ری چارج ویل کے ذریعے بارش کا پانی کنویں میں ڈالنے کا سسٹم لگایا جائے گا۔
اس کو بھی پڑھیں: بڑی شرط ختم، 12500 حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت 15لاکھ کاشتکاروں سے فرداً فرداً رابطوں کا ریکارڈ قائم ہوا، ایگریکلچرانٹرن شپ پروگرام کے تحت 497طلبہ کو پرائیویٹ جاب ملی جبکہ 102 نے سیلف ایمپلائمنٹ کے تحت اپنا کاروبار شروع کیا، وزیراعلیٰ نے کسان کارڈ سکیم میں مزید کاشتکاروں شامل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں "اپنا کھیت، اپنا روزگار" کے تحت فی ایکڑ 50ہزار فنانشل سپورٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، محکمہ زراعت"اپنا کھیت، اپنا روزگار" میں لینڈ ڈویلپمنٹ اور آبی ذخائرکیلئے بھی معاونت کرے گا۔