تعلیمی بورڈز کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق دسویں جماعت سالانہ کے امتحانات کا آغاز 27 مارچ سے ہو گا، پہلا پرچہ عربی، کمرشل جغرافیہ اور تاریخ کا لیا جائے گا جبکہ میٹرک کا آخری پرچہ 16 اپریل کو پنجابی اور تاریخِ اسلام کا ہو گا۔
اسی طرح نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 17 اپریل سے شروع ہوں گے، پہلا پرچہ اکنامکس، جغرافیہ، وڈ ورک اور بجلی کی وائرنگ کا لیا جائے گا جبکہ آخری پرچہ 8 مئی کو اسلامیات لازمی کا ہو گا۔
ڈیٹ شیٹ کے مطابق میٹرک کے عملی امتحانات کا انعقاد 12 مئی سے 22 مئی تک کیا جائے گا۔
تعلیمی بورڈز کی جانب سے طلباء و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی شیڈول کے مطابق اپنی تیاری مکمل کریں اور مقررہ تاریخوں پر بروقت امتحانی مراکز میں پہنچیں۔
یہ بھی پڑھیں: نہم و دہم امتحانات کا شیڈول از سر نو مرتب کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب حکومت سندھ نے صوبے بھر میں نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کرتے ہوئے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
فیصلے کے مطابق دہم جماعت کے امتحانات اب 7 اپریل جبکہ نہم جماعت کے امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے اور اس کا اطلاق سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز پر یکساں طور پر ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امتحانات کا آغاز 31 مارچ سے ہونا تھا تاہم نئی ہدایات کے بعد تاریخوں پر نظر ثانی ضروری قرار دی گئی۔