آئی سی سی کا اکتوبر کے پلیئر آف دی منتھ کھلاڑیوں کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے پلیئر آف دی منتھ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔
فوٹو بشکریہ آئی سی سی
دبئی: (سنو نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے پلیئر آف دی منتھ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے نعمان علی مردوں کی کیٹیگری کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے سنیوران متھوسامی اور افغانستان کے راشد خان بھی مردوں کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق خواتین کی کیٹیگری میں اسمریتی مندھانا، ایش گارڈنر اور لورا وولوارڈٹ شامل پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی فہرست میں شامل ہیں۔

تین اسپن باؤلرز مردوں کے ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں، پاکستان کے نعمان علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں دس وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ ٹو باؤلرز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم عہدے سے فارغ

جنوبی افریقہ کے متھوسامی نے پاکستان کے خلاف سیریز میں 11 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 89 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی، افغان باؤلر راشد خان کو بنگلہ دیش کے خلاف شاندار باؤلنگ پر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل کیا گیا ہے۔

خواتین پلیئر آف دی منتھ کیٹیگری میں آسٹریلوی کھلاڑی ایش گارڈنر کو آل راؤنڈر پرفارمنس پر شامل کیا گیا ہے، بھارتی بیٹر اسمریتی مندھانا ورلڈ کپ میں 381 رنز کے ساتھ نمایاں ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی لورا وولوارڈٹ 470 رنز کے ساتھ ورلڈ کپ کی ٹاپ اسکورر ہیں۔