پاکستان نے ڈیوس کپ جونیئرز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
Davis Cup Juniors 2025
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان نے ڈیوس کپ جونیئرز 2025 کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشیا کو 2-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان کی جونیئر ٹینس ٹیم نے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہ کر ثابت کیا کہ ان میں عالمی سطح پر کھیلنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

ٹورنامنٹ کے آخری دن پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشیا کیخلاف فیصلہ کن میچ میں کامیابی حاصل کی۔ اس فتح کے بعد پاکستان نے ITF ایشیا/اوشیانا ڈیوس کپ جونیئرز کوالیفائنگ ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے، جو 19-24 مئی 2025 کو قازقستان میں کھیلا جائے گا۔ اس ایونٹ میں ایشیا اور اوشیانا کی ٹاپ 16 ٹیمیں عالمی گروپ میں جگہ کیلئے مقابلہ کریں گی۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن (PTF) کے صدر اعصام الحق نے ٹیم کو اس تاریخی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ پاکستان کیلئے انتہائی فخر کا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں میکائیل علی بیگ، ابوبکر طلحہ اور حمزہ رومان کے ساتھ ساتھ کپتان شہزاد خان کی محنت اور عزم کی تعریف کی۔

اعصام الحق نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم 2023 میں 16 میں سے 16 ویں اور 2024 میں 16 میں سے 5 ویں نمبر پر رہی، جبکہ اس سال چیمپئن شپ جیت کر پاکستان نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں