یو ایس اوپن میں نوواک جوکووچ کی حیران کن شکست
Djokovic crashes out of US Open
پیرس:(ویب ڈیسک)پیرس اولمپکس میں ٹینس کا گولڈ میڈل جیتنے والے نوواک جوکووچ یو ایس اوپن سے باہر ہو گئے۔
 
نوواک کو آسٹریلوی کھلاڑی الیکسی پوپیرین نے 4-6، 4-6، 6-2 اور 4-6 کے سیٹس میں شکست دی۔ نوواک یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے تھے۔
 
اپنی جیت پر پوپیرین نے کہا، "سچ پوچھیں تو، ہمارے آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن میں میچز ہوئے ہیں۔ مجھے ان میچوں میں کچھ مواقع ملے لیکن میں ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکا۔ لیکن یہ میچ کچھ مختلف تھا۔ "میں نے اپنے مواقع کو برقرار رکھا اور اچھا کھیلا۔"
 
رواں برس منعقد ہونے والے ومبلڈن اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں جوکووچ اور پوپرین کے درمیان میچ ہوا تھا جس میں پوپیرین کو جوکووچ کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
 
لیکن یو ایس اوپن میں پوپرین نے جوکووچ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
 
اس سال رولینڈ گراس اور ومبلڈن اوپن کے فاتح کارلوس الکاراز کو بھی یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں بوٹک وین ڈی زینڈشلپ کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
 
نوواک نے پیرس اولمپکس میں الکاراز کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔ 2017 ءکے بعد یہ پہلا موقع ہے جب نوواک اتنی جلدی یو ایس اوپن سے باہر ہو گئے ہیں۔
 
 
 
         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں