ثانیہ مرزا کا رنگین کپڑوں میں شوٹ وائرل
Indian Tennis Star Sania Mirza Recent Shoot.
لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

 ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا مون سون کا رنگین لُک شوٹ پوسٹ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

شعیب ملک سے طلاق لینے کے بعد بیٹے اذہان  کے ہمراہ دبئی میں مقیم ہیں اور آج کل سوشل میڈیا ویب سائٹس کا بھرپور استعمال کررہی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو اپنی لائف اپڈیٹس دے رہی ہیں۔

دیدہ زیب ملبوسات کے انتخاب کے باعث سوشل میڈیا پر پسند کی جانے والی ثانیہ مرزا ٹینس کورٹ کے اندر بھی اور باہر بھی اپنی کرشماتی شخصیت کا جادو جگانے میں ہمیشہ ہی کامیاب رہی ہیں۔

ٹینس کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ فیشن ایبل سمجھے جانے والی ایتھلیٹ ثانیہ مرزا کو جنوبی ایشیا میں اسٹائل گرو کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

تجربہ کار ٹینس اسٹار نے فروری 2023 میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی مگر اب وہ ایک فیشن آئیکون کے طور پر ابھر رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں، جس میں انکو رینبو ڈریس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کیپشن میں فرانسیسی آرٹسٹ پاؤل سیزن کا ایک قوٹ لکھا جس میں  لکھا کہ ’ہم افراتفریح کے رینبو میں جی رہے ہیں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں