ڈی آئی جی پنجاب پولیس انعام وحید کی والدہ انتقال کر گئیں
فائل فوٹو
Updated | Published November, 27 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کے سینئر افسر اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انعام وحید کی والدہ انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پنجاب پولیس انعام وحید کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد از نماز مغرب مسجد دارالسلام، لارنس گارڈن لاہور میں ادا کی جائے گی۔
نماز جنازہ میں پولیس افسران، عزیز و اقارب، اہل خانہ اور دیگر شخصیات کی شرکت متوقع ہے، جہاں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ انعام وحید پاکستان پولیس سروس کے سینئر افسر ہیں اور پنجاب پولیس میں مختلف اہم انتظامی اور پولیس عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ان کے والدہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد متعلقہ حلقوں میں افسوس کی فضا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مختلف جماعتوں کے اہم رہنما (ق) لیگ میں شامل
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔