راولپنڈی : میٹرو بس سروس جزوی طور پر محدود کرنیکا فیصلہ

میٹروبس
میٹرو بس سروس 26 نومبر سے 28 نومبر تک محدود رہے گی/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 26 2026 |
راولپنڈی (ویب ڈیسک) غیر ملکی وفود کی آمدورفت اور سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کو جزوی طور پر محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

میٹرو بس حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میٹرو بس سروس 26 نومبر سے 28 نومبر تک محدود رہے گی۔ اس دوران راولپنڈی میں صدر اسٹیشن سے لے کر فیض احمد فیض اسٹیشن تک میٹرو بس سروس معمول کے مطابق فعال رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرستان: تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان

حکام کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے (سری نگر ہائی وے) سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس دو روز کے لیے مکمل طور پر بند رکھی جائے گی۔

میٹرو بس حکام کے مطابق سروس محدود کرنے کا یہ فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے، تاکہ غیر ملکی وفود کی نقل و حرکت کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.14 ▼ 0.17
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.31 ▲ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.40 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.58 ▼ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.19 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.43 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 367,924 ▼ 8,400
Gold 22K Per Tola 337,264 ▼ 7,700
Gold 21K Per Tola 321,934 ▼ 7,350
Gold 18K Per Tola 275,943 ▼ 6,300
Silver Per Tola 4,241 ▼ 231
Platinum Per oz (USD) 1,275 ▼ 54.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 318.00 ▼ 1.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں