حج پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
تفصیلات کے مطابق ایچ او اے پی کی جانب سے جاری اعلان کے تحت پرائیویٹ حج اسکیم میں حج کی بکنگ کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کی گئی ہے۔
اس فیصلے کے بعد وہ افراد جو پہلے مقررہ وقت میں بکنگ مکمل نہیں کر سکے تھے، انہیں حج 2027 کیلئے اپنی رجسٹریشن کروانے کا ایک اور موقع فراہم کیا گیا ہے۔
حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے مطابق حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد مقررہ تاریخ تک پرائیویٹ حج آپریٹرز کے ذریعے اپنی بکنگ مکمل کروا سکتے ہیں۔ عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے بروقت اپنی بکنگ کے معاملات مکمل کریں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے 14 نومبر کو حج 2027 کے انتظامات کے سلسلے میں تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ معاہدے کرنے کا عمل مکمل کرلیا تھا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق پیشگی انتظامات کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کو بہتر رہائش، ٹرانسپورٹ، خدمات اور دیگر سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زمین کی فرد ملکیت 2 منٹ میں حاصل کریں
سعودی حکام کی جانب سے ابتدائی تیاریاں مکمل کرنے کا مقصد آئندہ حج سیزن کو مزید منظم، شفاف اور سہل بنانا ہے۔ اب پاکستانی عازمین کی توجہ 30 نومبر کی آخری تاریخ تک بکنگ مکمل کرنے پر مرکوز ہے۔