نیاز اللہ نیازی انصاف لائرز فورم کے چیف آرگنائزر مقرر

نیاز اللہ نیازی
سلمان اکرم راجہ نے سابق چیف آرگنائزر آئی ایل ایف انتظار پنجھوتہ کی خدمات کو بھی سراہا/ فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published November, 12 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے نیاز اللہ نیازی کو انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری بیان میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے مطابق نیاز اللہ نیازی کو انصاف لائرز فورم کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے نیاز اللہ نیازی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں وکلا کی جدوجہد میں ان کا مکمل اور بھرپور ساتھ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ

سلمان اکرم راجہ نے سابق چیف آرگنائزر آئی ایل ایف انتظار پنجھوتہ کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل ترین دور میں جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے انتظار پنجھوتہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ان کے خلوص اور محنت سے آئندہ بھی مستفید ہوتی رہے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.62 ▼ 1.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 305.83 ▼ 2.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.02 ▼ 2.66
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.28 ▼ 0.60
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.31 ▼ 0.31
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▼ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 413,635 ▼ 5,265
Gold 22K Per Tola 379,166 ▼ 4,826
Gold 21K Per Tola 361,931 ▼ 4,607
Gold 18K Per Tola 310,226 ▼ 3,949
Silver Per Tola 5,330 ▼ 21
Platinum Per oz (USD) 1,533 ▼ 7.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 346.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں