لاہور میں 8 نومبر کو اہم سڑکیں بند رہیں گی، ٹریفک پلان جاری
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ اتوار 8 نومبر 2026 کو رائیونڈ شہر اور اجتماع گاہ کی جانب جانے والی ٹریفک معطل رہے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں ان راستوں پر سفر سے گریز کریں۔
ٹریفک پلان کے مطابق پاجیاں موڑ سے قزلباش چوک اور قزلباش چوک سے ٹھوکر نیاز بیگ تک سڑک کے دونوں اطراف ون وے ٹریفک چلائی جائے گی۔ اسی طرح بھوبتیاں چوک سے موہلنوال تک بھی یک طرفہ ٹریفک کا انتظام ہوگا۔
اجتماع کے شرکا کی آمد و رفت آسان بنانے کیلئے سندر روڈ، مانگا روڈ، کوٹ رادھا کشن روڈ اور سوئے اصل روڈ پر بھی ون وے ٹریفک چلائی جائے گی۔
پولیس کے مطابق شرکا کی واپسی کے دوران موٹروے اور رنگ روڈ سے رائیونڈ کی جانب آنے والے ایگزٹ بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ رائیونڈ، مانگا، سندر اور موہلنوال روڈ پر مختلف مقامات سے سڑک عبور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف، بڑی خوشخبری آگئی
ٹریفک حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 8 نومبر کو صبح 6 بجے سے دوپہر ایک بجے تک رائیونڈ روڈ اور متاثرہ علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں اور اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے متبادل راستے اختیار کریں۔