صنم جاوید کا اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید
معروف قانون دان بیرسٹر خدیجہ صدیقی نے اپنے سوشل میڈیا بیان کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کی/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 7 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید خان نے اپنے شوہر عتیق سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور کی فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔

قانونی ٹیم کی رکن اور معروف قانون دان بیرسٹر خدیجہ صدیقی نے اپنے سوشل میڈیا بیان کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کی اور اس فیصلے کے حوالے سے انہوں نے قانونی مؤقف اور صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ہم نے صنم جاوید خان کی جانب سے عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید خان نے اپنے شوہر عتیق کے ساتھ ازدواجی تعلقات ختم کرنے کے لیے فیملی عدالت کا رخ کیا ہے، انہوں نے اپنے وکلاء کے توسط سے خلع کی ڈگری جاری کرنے کے لیے باقاعدہ

درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے ابتدائی نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ کی تاریخ پر طلب کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کی صحت سے متعلق قوم کو تشویش ہے‘

بیرسٹر خدیجہ صدیقی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ صنم جاوید کا بالکل نجی اور ذاتی خاندانی معاملہ ہے، انہوں نے تمام الیکٹرانک و ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ، صحافیوں اور سوشل میڈیا مبصرین سے پرزور گزارش کی کہ وہ اس معاملے پر بلاوجہ کی قیاس آرائیوں، ذاتی تبصروں اور غیر تصدیق شدہ خبروں سے مکمل گریز کریں تاکہ ان کی پرائیویسی متاثر نہ ہو۔

خیال رہے کہ صنم جاوید خان 9 مئی کے واقعات کے بعد درج ہونے والے متعدد مقدمات میں گرفتاریوں، جیل کی صعوبتوں اور طویل قانونی جنگ کا سامنا کر رہی ہیں، جس کے باعث وہ ملکی میڈیا اور سیاسی حلقوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں، مسلسل سیاسی اور قانونی دباؤ کے بعد ان کی ذاتی زندگی میں اس نئی تبدیلی نے ان کے خیر خواہوں اور اہل خانہ میں تشویش پیدا کی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.54 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.19 ▼ 2.31
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.28 ▼ 3.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.65 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.12
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,845 ▲ 2,295
Gold 22K Per Tola 388,525 ▲ 2,104
Gold 21K Per Tola 370,864 ▲ 2,008
Gold 18K Per Tola 317,884 ▲ 1,721
Silver Per Tola 5,364 ▼ 55
Platinum Per oz (USD) 1,511 ▲ 9.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 352.59 ▼ 9.41
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں