سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف، بڑی خوشخبری آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت قائم اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن نے وفاقی سرکاری ملازمین کو ریلیف دیتے ہوئے تعلیمی وظائف کی درخواستیں جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کا اعلان کیا ہے۔
ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق تعلیمی سال 2026-27 کیلئے وظائف حاصل کرنے کے خواہش مند وفاقی سرکاری ملازمین اپنے بچوں کی درخواستیں اب 30 نومبر 2026 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ اس سے قبل درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر تھی، تاہم ملازمین کی سہولت کیلئے اس میں توسیع کردی گئی ہے۔
اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن نے اسلام آباد اور گردونواح میں تعینات وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا مقام بھی واضح کردیا ہے۔ ان علاقوں کے ملازمین اپنے بچوں کے تعلیمی وظائف کی درخواستیں چوہدری رحمت علی کمیونٹی سینٹر میں جمع کرا سکیں گے۔
حکام نے اہل ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر درخواستیں جمع کرانے کا عمل مکمل کرلیں تاکہ ان کے بچوں کے تعلیمی وظائف کے حصول میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر عمل نہ کرنے والے مالکان کیلئے بُری خبر
اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن نے واضح کیا ہے کہ 30 نومبر 2026 کے بعد موصول ہونے والی کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ اس لیے وفاقی سرکاری ملازمین کو تاکید کی گئی ہے کہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنی درخواستیں بروقت جمع کروائیں۔