وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر عمل نہ کرنے والے مالکان کیلئے بُری خبر

Prime Minister Fuel Relief Scheme
فائل فوٹو
Updated | Published November, 7 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر عمل درآمد نہ کرنے والے ملک بھر کے 163 پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو کارروائی کیلئے خط لکھ دیا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول پمپس کی فہرست بھی فراہم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور نیسپا کو مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں وزیراعظم فیول سبسڈی اسکیم پر عمل درآمد نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

خط کے متن کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 163 پیٹرول پمپس ایسے ہیں جو وزیراعظم کی جانب سے فراہم کردہ فیول سبسڈی صارفین تک پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 106 پیٹرول پمپس نے فیول سبسڈی پر عمل درآمد نہیں کیا، جبکہ سندھ میں 47 پیٹرول پمپس کی جانب سے سبسڈی دینے سے انکار کیا گیا۔

اسی طرح خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی پانچ، پانچ پیٹرول پمپس وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر عمل درآمد نہیں کر رہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ حکومتی ریلیف عوام تک پہنچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان سے منسلک مدارس کو سی ڈی اے کے نوٹس جاری

حکام کے اس فیصلے کے بعد فیول سبسڈی فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا امکان ہے، جبکہ صارفین کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے نگرانی بھی سخت کیے جانے کی توقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.54 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.19 ▼ 2.31
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.28 ▼ 3.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.65 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.12
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,845 ▲ 2,295
Gold 22K Per Tola 388,525 ▲ 2,104
Gold 21K Per Tola 370,864 ▲ 2,008
Gold 18K Per Tola 317,884 ▲ 1,721
Silver Per Tola 5,364 ▼ 55
Platinum Per oz (USD) 1,511 ▲ 9.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 352.59 ▼ 9.41
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں