مولانا صاحب کو حکومت میں حصہ نہیں ملا، اس لیے ناراض ہیں: فیصل کریم کنڈی

Faisal Karim Kundi Statement
فائل فوٹو
Updated | Published November, 7 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا صاحب کو حصہ نہیں ملا، اس لیے وہ ناراض ہیں، تاہم ان کے بغیر بھی حکومت بنی ہے اور چلتی رہے گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جا رہے ہیں، جن کے نتیجے میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آنے کی توقع ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر مخالفین کو پھولوں کا شہر بنا کر تمام سہولیات بھی فراہم کردی جائیں تو وہ پھر بھی تنقید کریں گے۔ گزشتہ 13 سال کے دوران صوبے میں جو کچھ ہوا، اسے درست کرنے کیلئے موجودہ حکومت اقدامات کر رہی ہے اور کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی بہتری کیلئے بہتر قوانین بنائے جائیں گے اور قانون سازی کے ذریعے عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر وضاحت دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہیلی کاپٹر گورنر، وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کے سرکاری کاموں کیلئے ہوتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے سرکاری ذمہ داری کے سلسلے میں ہیلی کاپٹر استعمال کیا، کسی عیاشی کیلئے نہیں۔

تجاوزات کے خلاف کارروائیوں پر ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پیسے لے کر اجازت نامے جاری کیے جاتے رہے، جبکہ اب تجاوزات ختم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کا ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ افراد اور ریڑھی بانوں کیلئے بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ انہیں مناسب جگہ فراہم کی جاسکے۔ پولیو ورکرز پر حملوں کی روک تھام اور صوبے میں پولیو کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.54 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.19 ▼ 2.31
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.28 ▼ 3.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.65 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.12
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,845 ▲ 2,295
Gold 22K Per Tola 388,525 ▲ 2,104
Gold 21K Per Tola 370,864 ▲ 2,008
Gold 18K Per Tola 317,884 ▲ 1,721
Silver Per Tola 5,364 ▼ 55
Platinum Per oz (USD) 1,511 ▲ 9.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 352.59 ▼ 9.41
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں