پیٹرولیم سبسڈی نہ دینے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم

فیول ریلیف پروگرام
وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 6 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم فیول ریلیف پروگرام میں ڈیڑھ کروڑ افرادرجسٹرڈ، 4 نومبرتک 28.6 ارب روپے کی ادائیگیاں ہوگئیں، شہباز شریف نے فیول ریلیف پروگرام پر پیشرفت اور شفافیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم سبسڈی سکیم کے تحت رجسٹرڈ مستحقین کو سہولت فراہم نہ کرنے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کئے جائیں۔

پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ الحمدللہ، رجسٹریشن اور سبسڈی کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے نتیجے میں رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ مستحق شہری اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔مستحق شہریوں کیلئے ٹیکنالوجی پر مبنی یہ شفاف سبسڈی سکیم مستقبل میں عوامی فلاح و بہبود کے ایسے اقدامات کیلئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: خوفناک ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سبسڈی سکیم کے تحت اب تک 1کروڑ 55 لاکھ 19 ہزار 282 شہری رجسٹر ہو چکے ہیں، جن میں سے ایک کروڑ 50 لاکھ موٹر بائیکس کے مالکان ہیں۔سبسڈی سکیم کے تحت اب تک 6کروڑ 31لاکھ 53ہزار 685 ٹوکن جاری ہوئے جن میں سے 5کروڑ 94لاکھ 45 ہزار 347 ٹوکنز کو استعمال /ریڈییم کیا گیا۔

فیول سبسڈی سکیم کے تحت 4 نومبر تک 28.6 ارب روپے کی ادائیگیاں ہو چکی ہیں۔ سکیم کے حوالے کی معلومات اور شکایات کے ازالے کیلئے صارفین اور پیٹرول پمپس کیلئے الگ الگ کال سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.54 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.50 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.31 ▼ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.62 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,550 ▲ 11,759
Gold 22K Per Tola 386,421 ▲ 10,779
Gold 21K Per Tola 368,856 ▲ 10,289
Gold 18K Per Tola 316,162 ▲ 8,819
Silver Per Tola 5,419 ▲ 202
Platinum Per oz (USD) 1,502 ▲ 53.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 362.00 ▼ 19.14
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں