پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جاوید کوثر گرفتار

Javed Kausar Arrested
فائل فوٹو
Updated | Published November, 5 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی جاوید کوثر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی اے جاوید کوثر جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیش ہونے کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے تھے، جہاں پولیس نے انہیں عدالت کے مرکزی گیٹ سے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر صبح سے ہی پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ پولیس اہلکار آنے جانے والے افراد پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق جاوید کوثر کی گرفتاری کے ساتھ گوجر خان سے تعلق رکھنے والے ایک اور ایم پی اے سمیت تحریک انصاف کے مزید دو کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ہونے والے افراد کو تھانہ سول لائن منتقل کردیا، تاہم فوری طور پر ان کی گرفتاری کی مزید وجوہات اور آئندہ قانونی کارروائی سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس 9 مئی 2023ء کے واقعات سے متعلق اہم مقدمات میں شامل ہے، جس میں تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن کی باہمی اختلافات ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم

 

 

 

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں نے سیاسی صورتحال کو ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.53 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.34 ▲ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.41 ▲ 1.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.62 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.44 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 409,791 ▲ 3,352
Gold 22K Per Tola 375,642 ▲ 3,072
Gold 21K Per Tola 358,567 ▲ 2,933
Gold 18K Per Tola 307,343 ▲ 2,514
Silver Per Tola 5,217 ▲ 15
Platinum Per oz (USD) 1,448 ▼ 2.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں