زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور ملحقہ علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 182 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی، مختلف علاقوں میں لوگ گھروں، دکانوں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے اور اپنی حفاظت کیلئے کھلی جگہوں کا رخ کیا۔ اس دوران شہریوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی رہی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہوگئی۔
دوسری جانب انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کن علاقوں میں بارش ہوگی؟ ہائی الرٹ جاری
واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور عمارتوں سے باہر نکلتے وقت محفوظ راستہ اپنانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔