پنجاب یونیورسٹی میں آسا اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا معطل اساتذہ سے اظہارِ یکجہتی

Punjab University Teachers Protest
فائل فوٹو
Updated | Published October, 28 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (ASA) اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی (JAC) کی اپیل پر آج پنجاب یونیورسٹی میں یومِ سیاہ منایا گیا۔

اس موقع پر اساتذہ نے پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر نعیم، کی معطلی اور وائس چانسلر کے مبینہ انتقامی رویے کے خلاف احتجاجاً سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے فرائض انجام دیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سردار اصغراقبال اور آسا کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد نے کہا کہ اساتذہ کی معطلی اور ان کے خلاف انتقامی اقدامات قابلِ مذمت ہیں۔

وائس چانسلر کی مبینہ فسطائیت اور انتقامی طرزِ عمل پر مبنی ان اوچھے ہتھکنڈوں سے اساتذہ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی اور غیر منصفانہ احکامات کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی اور اساتذہ کے حقوق، وقار اور آزادیِ اظہار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

رہنماؤں نے کہا کہ اساتذہ کی معطلی کے معاملے پر جامعہ کے تعلیمی ماحول اور انتظامی شفافیت کے حوالے سے سنگین سوالات پیدا ہوئے ہیں۔ اساتذہ برادری قانون کی بالادستی، عدالتی فیصلوں کے احترام اور انتظامی اختیارات کے منصفانہ استعمال کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 29 اکتوبر 2026ء کو صبج 10:00 بجے الرازی ہال میں آسا کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوگا، جس میں اساتذہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ، معطل پروفیسرز کی بحالی اور یونیورسٹی کے مختلف مالی و انتظامی معاملات پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اپنے جائز حقوق کے تحفظ، جامعہ کے وقار اور تعلیمی آزادی کے لیے متحد رہیں گے اور ہر قسم کے انتقامی اقدامات کے خلاف آئینی، قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.58 ▼ 0.42
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.01 ▼ 1.48
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.27 ▼ 1.29
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.75 ▼ 0.22
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.31 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.48 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 414,371 ▼ 176
Gold 22K Per Tola 379,840 ▼ 161
Gold 21K Per Tola 362,575 ▼ 154
Gold 18K Per Tola 310,778 ▼ 132
Silver Per Tola 5,599 ▲ 6
Platinum Per oz (USD) 1,550 ▼ 0.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 ▲ 3.43
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 75.26
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 29.32
LPG Per Kg 241.43 ▼ 37.91
ضرور پڑھیں