آج بارش کہاں کہاں ہوگی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Pakistan Weather Forecast Today
فائل فوٹو
Updated | Published October, 18 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز کی نسبت درجہ حرارت بڑھ کر 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کا امکان کم ہے۔

مری، گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی تشویشناک سطح پر پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز کے مقابلے میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں 24 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی سطح 221 ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں جی ٹی روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح 385، برکی روڈ پر 278، ایجرٹن روڈ پر 255، کاہنہ نو میں 237، پنجاب یونیورسٹی میں 226 اور ملتان روڈ پر 208 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں 3 لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرضے دینے کا ہدف مقرر

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 جبکہ کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 83 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو فضائی آلودگی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.41
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.54 ▲ 0.46
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.63 ▼ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▲ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.43 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 431,147 ▲ 2,927
Gold 22K Per Tola 395,218 ▲ 2,683
Gold 21K Per Tola 377,254 ▲ 2,561
Gold 18K Per Tola 323,360 ▲ 2,195
Silver Per Tola 5,933 ▲ 137
Platinum Per oz (USD) 1,622 ▲ 17.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.23 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.41 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں