متعدد علاقوں میں گیس بندش کا اعلان، شیڈول جاری

Islamabad Gas Load Shedding
فائل فوٹو
Updated | Published October, 18 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس کی عارضی بندش کا اعلان کر دیا۔

گیس کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات سے بچنے کے لیے پہلے سے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں مین گیس پائپ لائن میں لیکیج کے باعث مرمت کا کام کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق غوری ٹاؤن، فیض آباد بائی پاس روڈ، ہائی اسٹیٹ روڈ، کھنہ پل سے بارہ موڑ تک، سوان گاؤں، گلبرگ ٹاؤن، شکریال، رحمن گارڈن، برما ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں پیر 19 اکتوبر کی رات 9 بجے سے منگل 20 اکتوبر کی صبح 6 بجے تک گیس بند رہے گی۔

دوسری جانب اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون، بلیو ایریا اور ان کے گردونواح میں بھی گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں پیر کی رات 10 بجے سے منگل کی صبح 6 بجے تک گیس دستیاب نہیں ہوگی۔

سوئی ناردرن نے متاثرہ علاقوں کے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ گیس کی بندش کے دوران پریشانی سے بچنے کے لیے کھانا پکانے سمیت روزمرہ ضروریات کے لیے متبادل انتظامات کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

گیس کمپنی نے مزید کہا ہے کہ بندش کے دوران گیس کے آلات بند رکھے جائیں تاکہ گیس کی فراہمی بحال ہونے پر کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔ شہریوں کو مرمتی کام کے دوران مقررہ اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ضروریات کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.41
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.54 ▲ 0.46
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.63 ▼ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▲ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.43 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 431,147 ▲ 2,927
Gold 22K Per Tola 395,218 ▲ 2,683
Gold 21K Per Tola 377,254 ▲ 2,561
Gold 18K Per Tola 323,360 ▲ 2,195
Silver Per Tola 5,933 ▲ 137
Platinum Per oz (USD) 1,622 ▲ 17.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.23 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.41 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں