اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، خاندانوں کو بلاسود قرضے دینے کا ہدف

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 16 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 3 لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترجیحی منصوبے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے حصول کے لیے درخواستوں کی تعداد 15 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ اب تک 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد خاندانوں کو 284 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔

پروگرام سے متعلق پھاٹا حکام نے وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کو بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ صوبے میں اس منصوبے کے تحت ایک لاکھ 26 ہزار 239 گھر مکمل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ بنوانا مہنگا ہوگیا، فیس دگنی

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد کرائے کے گھروں میں رہنے والے مستحق خاندانوں کو اپنا گھر تعمیر کرنے میں مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ ان کے مطابق 15 لاکھ سے زائد درخواستوں کی وصولی اس منصوبے کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے مزید کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ حکومت کا ہدف زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں کو اپنے گھر کی تعمیر کے لیے بلاسود قرضوں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.70 ▼ 0.33
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.32 ▲ 1.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.35 ▲ 2.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.14 ▼ 0.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.33 ▼ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,310 ▲ 108
Gold 22K Per Tola 396,284 ▲ 99
Gold 21K Per Tola 378,271 ▲ 95
Gold 18K Per Tola 324,232 ▲ 81
Silver Per Tola 6,144 ▼ 91
Platinum Per oz (USD) 1,664 ▼ 16.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.86 ▲ 1.20
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں