پنجاب کے سرکاری اساتذہ کے ای ٹرانسفر راؤنڈ کا نوٹیفکیشن جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 15 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے ای ٹرانسفر راؤنڈ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت ترقی پانے والے، تعیناتی کے منتظر اور آؤٹ سورس سکولوں میں تعینات اساتذہ تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کو ای ٹرانسفر کے لیے ایس آئی ایس (SIS) پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں دینا ہوں گی، جبکہ ترقی پانے والے اساتذہ کی ٹیگنگ کی ذمہ داری چیف ایگزیکٹو افسران ایجوکیشن کو سونپی گئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اساتذہ 19 اکتوبر تک ای ٹرانسفر کے لیے درخواستیں جمع کرا سکیں گے، جبکہ جمع کروائی گئی درخواستوں اور متعلقہ دستاویزات کی تصدیق 20 سے 22 اکتوبر تک کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول فوری جاری کرنے کا فیصلہ

اساتذہ کو درخواستوں سے متعلق تحفظات دور کروانے کے لیے 23 سے 26 اکتوبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ اس عمل کی تکمیل کے بعد تبادلوں کے حتمی آرڈرز 27 اکتوبر کو جاری کیے جائیں گے۔

سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کے اندر ایس آئی ایس پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کروائیں اور تمام ضروری دستاویزات درست انداز میں فراہم کریں تاکہ تبادلوں کے عمل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.03 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.98 ▼ 1.22
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.20 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.03 ▲ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.42 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.39 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,201 ▼ 4,182
Gold 22K Per Tola 396,185 ▼ 3,834
Gold 21K Per Tola 378,176 ▼ 3,659
Gold 18K Per Tola 324,151 ▼ 3,137
Silver Per Tola 6,234 ▼ 109
Platinum Per oz (USD) 1,681 ▼ 19.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.66 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں