بلوچستان حکومت کا 30 ہزار نوجوان بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 13 2026 |
کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان حکومت نے 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بیرون ملک روزگار کے لیے بھیجنے کے پروگرام پر پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ صوبے کے 25 ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے اجلاس میں نوجوانوں کی فنی تربیت اور روزگار کے مواقع سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ رجسٹریشن پورٹل نے کام شروع کردیا ہے، جس سے فنی تربیتی اداروں کی رجسٹریشن کے عمل میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں 25 ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تکنیکی اور فنی تربیت دینے کے منصوبے کی منظوری سے متعلق آگاہ کیا گیا، جبکہ 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بیرون ملک بھیجنے کے پروگرام پر کام تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا ہو گیا، نئے نرخ جانیے

اس موقع پر چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے اہداف کے حصول میں سست روی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کو جدید تقاضوں اور بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق فنی تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرسکیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.99 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.94 ▼ 1.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.80 ▼ 0.68
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.73 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.42 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.39 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,617 ▼ 33
Gold 22K Per Tola 399,316 ▼ 30
Gold 21K Per Tola 381,165 ▼ 29
Gold 18K Per Tola 326,713 ▼ 25
Silver Per Tola 6,316 ▲ 7
Platinum Per oz (USD) 1,691 ▼ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 395.37 ▼ 2.93
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں