لانگ مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ پارٹی کا اندرونی فیصلہ تھا، سلمان اکرم راجہ

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 28 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے 27 ستمبر کو ہونے والے لانگ مارچ کی منسوخی یا التوا کو بیک ڈور رابطوں سے جوڑنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ پارٹی کا اندرونی فیصلہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ لانگ مارچ ملتوی کیے جانے کے بعد حکومت کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے اب تک کوئی واضح سگنل نہیں ملا، تاہم تحریک انصاف نے حکومت کو مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرسکے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ کسی بیک ڈور رابطے کے نتیجے میں ملتوی نہیں کیا گیا بلکہ یہ پارٹی کا انفرادی فیصلہ تھا

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور پارٹی کے درمیان کسی معاملے پر بات چیت ہوگی تو علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی موجود ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ اگر کوئی رابطہ کاری ہوتی ہے تو ضروری نہیں کہ اسے فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے، سیاسی معاملات میں بعض اوقات پس پردہ مشاورت بھی جاری رہتی ہے۔

انہوں نے ملک میں دہشتگردی کی تازہ لہر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ تمام فریق مل بیٹھ کر بات کریں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مذاکرات کے نتیجے میں اگر کوئی فیصلہ سامنے آیا تو تحریک انصاف اس کی پاسداری کرے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.46 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.83 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 ▲ 1,752
Gold 22K Per Tola 407,988 ▲ 1,606
Gold 21K Per Tola 389,443 ▲ 1,533
Gold 18K Per Tola 333,808 ▲ 1,314
Silver Per Tola 6,678 ▲ 61
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 22.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں