پیٹرول کی قیمتوں سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے لاہور میں تقریب سے خطاب کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 28 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں جیسے ہی تیل کی قیمتیں گرنا شروع ہوں گی وزیراعظم اس کا فائدہ عوام کو منتقل کردیں گے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی وجہ سے عوام کو بے پناہ تکلیفوں کا سامنا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کا عہد ہے کہ وہ فیصلہ کریں گے جو پاکستان کی عزت عالمی دنیا میں بڑھائے گا، عالمی منڈی میں جیسے ہی تیل کی قیمتیں گرنا شروع ہوں گی فائدہ عوام کو منتقل کردیں گے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ تیل آج 114 ڈالر پر ہے، ڈیزل 114 ڈالر پر تھا آج 160 ڈالر پر ہے، وزیراعظم نے سو روپے لیٹر پٹرول کی قیمت کم کی، ساٹھ لاکھ سے زائد لوگوں نے اپنی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں رجسٹرڈ کروائی ہیں جن لوگوں کے پاس بیس سال پرانی موٹر سائیکلیں ہیں ان کی تعداد ساٹھ لاکھ کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے میں فضائی میزبانوں پر سگریٹ سے متعلق نئی پابندیاں

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور یہ حکومت اس مشکل کی گھڑی میں ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہوگی، اگر دس ماہ اس سبسڈی سسٹم کو چلانا پڑا تو یہ حکومت چار سے پانچ سو ارب روپے اپنے بجٹ سے کاٹ کر عوام پر لگائے گی، وزیر اعظم کو آپ کی تکلیف اور مشکلات کا احساس ہے ہم وہ کام نہیں کریں گے جو دو ہزار بائیس میں سابق حکومت نے کیا تھا۔ سرکاریخدمات ڈھونڈیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بڑھ کر نہ کسی کا وجود ہے نہ سیاست ہے، اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کرکے کسی کو آزاد کرواسکتے ہیں تو ریاست اتنی کمزور نہیں ہے، میاں نواز شریف، شہباز شریف نے اسمبلی کے فلور پر اچکزئی صاحب کو خط لکھا، کیا آج یہ وقت نہیں ہے کہ اپنے اپنے مورچوں پر جاکر اپنی ذمہ داری کو احسن انداز سے انجام دے؟ کیا آج یہ وقت کا تقاضا نہیں ہے کہ سہیل آفریدی شہداء کے گھروں میں جائیں، مجھے صرف یہ خدشہ ہے کہ اس لاپروائی میں ریاست کو کوئی خطرہ نہ پہنچ جائے، آج یہ مناسب نہیں ہے کہ ہم اپنی لڑائیوں میں پڑجائیں۔

انہوں ںے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا، تیرہ سے چودہ اموات ہوئیں، 1122 کی گاڑیوں پر حملہ ہوا، بنوں اور دیگر جگہوں پر اموات ہوئیں، اللہ تعالیٰ شہداء کو اعلی مقام عطا فرمائے۔


 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.46 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.83 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 ▲ 1,752
Gold 22K Per Tola 407,988 ▲ 1,606
Gold 21K Per Tola 389,443 ▲ 1,533
Gold 18K Per Tola 333,808 ▲ 1,314
Silver Per Tola 6,678 ▲ 61
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 22.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں