ضمنی انتخاب: بہاولپور میں (ن) لیگ کے ملک منیر اقبال کامیاب

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ
ملک منیر اقبال چنڑ نے 79 ہزار 306 ووٹ حاصل کئے/ فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published September, 28 2026 |
بہاولپور (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-168 بہاولپور میں ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ نے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق کامیابی حاصل کرلی۔

بہاولپور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-168 کے ضمنی انتخاب میں ملک منیر اقبال چنڑ تمام 292 پولنگ اسٹیشنز سے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 79 ہزار 306 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک منیر اقبال کے مقابلے میں آزاد امیدوار ولی داد چیمہ نے 42 ہزار 623 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کی بہاولپور سے نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال کی وفات کے باعث خالی ہوگئی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک منیر اقبال چنڑ کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد، ملک منیر اقبال چنڑ کے بھائی اورڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کو بھی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ کامیابی عوام کے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ ملتوی، پشاور سے اسلام آباد موٹروے ٹریفک کیلئے بحال

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک منیر اقبال چنڑ کے والد ملک محمد اقبال چنڑ نے قائد نواز شریف کے ساتھ طویل عرصہ پارٹی سے وفاداری نبھائی، انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، ان کے صاحبزادے کی کامیابی اسی وفاداری اور عوامی خدمت کے تسلسل کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے عوام نے جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کرکے اپنے نمائندے کا انتخاب کیا ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.46 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.83 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 ▲ 1,752
Gold 22K Per Tola 407,988 ▲ 1,606
Gold 21K Per Tola 389,443 ▲ 1,533
Gold 18K Per Tola 333,808 ▲ 1,314
Silver Per Tola 6,678 ▲ 61
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 22.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں