پشاور سے اسلام آباد موٹروے ٹریفک کیلئے بحال
ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موٹروے ایم ون اسلام آباد تا پشاوردونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ موٹروے ایم 14، ہکلہ تا کنڈل پر تاحال بحالی کا کام بدستور جاری ہے، اسی طرح موٹروے ایم ون سے ہزارہ موٹروے کو ملانے والی رابطہ سڑک پر بھی بحالی کا کام تاحال جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، بیرسٹر گوہر
ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم ون کے ذریعے اسلام آباد سے ایبٹ آباد جانے والی ٹریفک برہان انٹرچینج سے آؤٹ ہو کر بذریعے جی ٹی روڈ حسن ابدال سے دوبارہ ہزارہ ایکسپریس وے کو جھاری کس انٹرچینج سے جوائن کر سکتی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ جی ٹی روڈ این فائیو اسلام اباد تا پشاور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے۔